وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے فلم اور ڈرامہ کےشعبوں میں پاک جرمن مشترکہ منصوبوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خواہاں ہیں جرمنی کےفلم ساز،ڈرامہ پروڈیوسرزپاکستان آئیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے جرمنی کے سفیر برن ہارڈ سٹیفن شلیگ ہیک نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر نے فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان مشترکہ منصوبوں کی ضرورت پر زور دیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم خواہاں ہیں کہ جرمنی کے فلم ساز اورڈرامہ پروڈیوسرز پاکستان آئیں اورکیمرے کی آنکھ سے سلسلہ ہمالیہ کی خوبصورتی دریافت کریں فلم اورجوائنٹ پروڈکشن کےشعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے لئے جرمنی کی فلم اورڈرامہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشنز کے ساتھ زوم میٹنگ کا انعقاد ہونا چاہئے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاک جرمن تعلقات جمہوری اقدار اور کثیرالجہتی تعاون پر مبنی ہیں پاکستان ان ممالک میں شامل ہےجس نےجرمنی سےسفارتی تعلقات قائم کئے۔
ان کا کہنا تھا کہ میڈیاٹیکنالوجی یونیورسٹی کےقیام کیلئےحکومت اقدامات اٹھا رہی ہے جدیدتعلیمی ادارےکےقیام میں جرمنی کےتعاون کاخیرمقدم کریں گے، پاکستان کا میڈیا خطے کا آزادترین میڈیا ہےہم آزادی اظہار رائےکےجمہوری حق پر کامل یقین رکھتےہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نےمغرب میں اسلامو فوبیاکے بڑھتےرجحان پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔