ویڈیو: جرمن صدر طیارے کے دروازے پر انتظار کرتے رہ گئے

سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا تھا، ریڈ کارپٹ بچھایا جا چکا تھا فوجی اعزازی گارڈ منظم تھے قطر میں جرمنی کے سفیر قطار میں موجود تھے لیکن جرمن صدر کی آنکھیں منتظر تھیں وہ میزبانو کو تلاش کرتے رہے۔

یہ منظر ہے قطر کے ایئرپورٹ کا جہاں جرمنی کے صدر فرینک والٹر اسٹین میئر آدھے گھنٹے تک طیارے میں کھڑے انتظار کرتے رہے کیونکہ ان کا استقبال کرنے کے لیے کوئی قطری عہدیدار موجود نہیں تھا۔

جرمن صدر طیارے کے دروازے پر اپنے میزبانوں کا انتظار کرتے رہے۔ قطری ترجمان نے کہا کہ جرمن صدر وقت سے پہلے پہنچ گئے تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے؟

اسٹین میئر قطری قیادت کے ساتھ حماس کے زیرحراست باقی جرمن مغویوں کی رہائی کی کوششوں پر بات چیت کے لیے قطر پہنچے ہیں۔

انہوں نے الثانی کے ساتھ بات چیت کے بعد دوحہ میں صحافیوں کو بتایا، "مجھے یقین ہے کہ قطر جرمن مغویوں کی رہائی کے لیے اپنی طاقت کے مطابق ہر ممکن تعاون کرے گا۔”