اسلام آباد :نادرا کی جانب سے 18 سال سے کم عمر بچوں کا شناختی کارڈ (جووینائل کارڈ) بنوانے آسان اور مرحلہ وار طریقہ سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) 18 سال کی عمر مکمل کرنے پر شہریوں کو شناختی کارڈ فراہم کرتی ہے۔ اسی طرح 18 سال سے کم عمر تمام پاکستانی بچوں کے لیے نادرا کی جانب سے جووینائل کارڈ جاری کیا جاتا ہے۔
نادرا نے 18 سال سے کم عمر بچوں کا شناختی کارڈ (جووینائل کارڈ) بنوانے کا آسان طریقہ جاری کردیا۔
جووینائل کارڈ کے لئے درکار دستاویزات
نادرا حکام کے مطابق جووینائل کارڈ کے حصول کے لیے والدین کے شناختی کارڈ لازمی ہیں، جبکہ اگر بچہ لے پالک ہو تو سرپرستی کا قانونی ثبوت بھی درکار ہوگا۔ اس کے علاوہ یونین کونسل یا کنٹونمنٹ بورڈ سے جاری شدہ بچے کا کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ، نیچرلائزیشن یا سٹیزن شپ سرٹیفکیٹ بھی پیش کرنا ہوگا۔
جووینائل کارڈ بنوانے کے مراحل
جب آپ نادرا رجسٹریشن سینٹر پر پہنچیں گے، تو آپ ایک ٹوکن لیں گے اور اپنی باری کا انتظار کریں گے۔
بائیو میٹرک تصدیق: والدین میں سے کسی ایک کی بائیومیٹرک تصدیق کرائی جائے۔
Confused about how to get your child’s ID card?
Don’t worry! This complete video guide walks you through every step – from documents required to the registration process at NADRA.
Watch now and make the process easy for yourself!https://t.co/c07WP5SgSN
— NADRA (@NadraPak) August 25, 2025
ڈیٹا انٹری: بچے کے کوائف درج کرائے جائیں، افسر کی جانب سے تصویر اور فنگر پرنٹس لیے جائیں، پھر افسر پرنٹ نکال کر آپ کو جائزہ لینے کے لیے دے گا، اگر فارم میں درج ڈیٹا درست ہے تو نادرا جوونائل کارڈ کی درخواست کا حتمی پرنٹ آؤٹ آپ کے حوالے کر دیا جائے گا۔
فارم کی تصدیق: شریک حیات کی بائیومیٹرک تصدیق یا گزیٹڈ آفیسر/عوامی نمائندے سے تصدیق کے بعد فارم نادرا دفتر میں جمع کرائیں۔
فائنل انٹرویو : نادرا آفیسر آپ سے فیملی کے بارے میں کچھ سوالات کرے گا۔
اس کے بعد، متعلقہ کاؤنٹر پر فیس کے ساتھ جمع کروائیں۔
فیس کی ادائیگی: درخواست منظور ہونے پر دیئے گئے موبائل نمبر پر منظوری کا پیغام آئے گا، اس کے بعد متعلقہ کاؤنٹر پر فیس کے ساتھ جمع کروائیں۔
فیس اور ڈیلیوری
نارمل کیٹیگری: 750 روپے فیس، 30 دن میں ڈیلیوری۔
ایگزیکٹو کیٹیگری: 2500 روپے فیس،7 دن میں ڈیلیوری۔
ارجنٹ کیٹیگری : 1500 روپے فیس ، 15 دن میں ڈلیوری
رسید اور ڈیلیوری
مدت پوری ہونے پر درخواست دہندہ کو نادرا دفتر سے جووینائل کارڈ فراہم کردیا جائے گا۔