شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی نے منفی کردار کرنے کی وجہ بیان کردی۔
اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں اداکارہ غنا علی نے شرکت کی اور ڈراموں میں منفی کردار ملنے پر اظہار خیال کیا۔
غنا علی نے کہا کہ منفی کردار کرنا میرا پورٹرے بن گیا ہے، منفی کردار نبھانا آسان نہیں ہوتا لیکن اس میں بہت مارجن ہوتا ہے اس سے قبل مثبت کردار نبھایا تھا اور میں بہت بور ہوئی تھی، مثبت کردار میں صرف چند تاثرات ہوتے ہیں یا پھر بس رو دو اور کیا کریں۔
انہوں نے کہا کہ منفی کردار میں بہت مارجن ہوتا ہے جب میں انڈسٹری میں واپس آئی تھی یہی فیصلہ کیا تھا کہ منفی کردار کروں گی، پروڈکشن ہاؤس بھی اسمارٹ ہے انہوں نے کہا کہ اسے منفی کردار ہی دو۔
میزبان نے پوچھا کہ جب زیادہ منفی کردار کریں تو اصل زندگی میں بھی ویسے ہی ہوجاتے ہیں اس پر کیسے قابو پاتی ہیں؟
غنا علی نے بتایا کہ ’اب ایک وقت میں ایک ہی منفی کردار نبھاتی ہوں لیکن بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ اب اصل زندگی میں بھی ویسے ہی بات کرنے لگ جاتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ شوہر پوچھتے ہیں کہ یہ کیا کررہی ہوں تو میں کہتی ہوں کہ کردار میرے اوپر حاوی ہوگیا ہے، شادی سے پہلے جب زیادہ ڈرامے کرتی تھی تو مجھے سائیکاٹرسٹ کے پاس جانا پڑتا تھا۔
واضح رہے کہ غنا علی اور عمیر گلزار مئی 2021 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں ان کے دو بچے ہیں۔