پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی نے ننھی بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں۔
اداکارہ غنا علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ننھی بیٹی فائجہ عمیر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں لیکن اداکارہ نے بیٹی کا چہرہ ایموجی کے ذریعے چھپایا ہوا ہے۔
غنا علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’بچوں کو سنبھالنا آسان نہیں لیکن یہ یقینی طور پر دیکھ بھال کے مستحق ہیں، اداکارہ نے ننھی پری کو مزاحیہ انداز میں کیکی میلو بھی کہا۔
View this post on Instagram
غنا علی نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے ساتھی اداکاراؤں سارہ خان، مائرہ خان اور مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور ننھی پری کو دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 23 نومبر کو غنا علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کو دی تھی۔
انہوں نے لکھا تھا کہ ہماری لیے خوشی کا لمحہ آخرکار آہی گیا، یہ ہم دونوں کے لیے بہترین لمحہ ہے، بیٹی ایک بہترین تحفہ ہے جس کی نعمت سے ہمیں نوازا گیا ہے۔
View this post on Instagram
غنا نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی تھی۔