شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی نے وزن میں کمی پر مداح کے سوال کا جواب دے دیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ میں غنا علی ’زارا‘ کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ ان کے ہمراہ ہمایوں اشرف، علی انصاری، حنا طارق ودیگر بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
تاہم اداکارہ ان دنوں وزن میں حیران کن تبدیلی کے باعث توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
اداکارہ نے دو بچوں کی پیدائش کے بعد تیزی سے وزن کم کیا جسے دیکھ کر مداح حیران ہیں اور ان سے وزن کم کرنے کا راز بھی پوچھ رہے ہیں۔
اداکارہ نے مداح کے سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے کریش ڈائٹ کا استعمال کیا تاہم وہ اس طریقہ کار کو دوسروں کو نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
ایک مداح کے سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ’اگر بہتر نتائج چاہیے ہوں تو رات کا کھانا چھوڑ دیں وزن کم کرنے کے لیے یہ بہترین اقدام ہوسکتا ہے۔