ہالی وڈ فلم ’گھوسٹ بسٹر‘ کا نیا ٹریلر جاری

ہالی وڈ کی ایکشن کامیڈی فلم ’گھوسٹ بسٹر‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ہالی ود فلم ’گھوسٹ بسٹرز‘ میں چڑیلوں اور بھوتوں کو دکھایا گیا ہے جو شہر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

فلم کی کہانی 4 خواتین سائنسدانوں کے گرد گھومتی ہے جو ان بھوتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں اترتی ہیں۔ ان کی ٹیم شہر کو ان بھوتوں سے بچانے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دیتی ہے۔

فلم 15 جولائی کو نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔