ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فینٹیسی سیریز گھوسٹ بسٹرز کی نئی فلم ’فروزن ایمپائر‘ کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی۔
پاکستانی نژاد ازاکار کمیل ننجیانی ملٹی اسٹار شاہکار ’فروزن ایمپائر‘ 22 مارچ کو تہلکہ مچانے آرہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ پراسرار شیطانی کھیل کے دوران دنیا کی ہر چیز اچانک برف میں تبدیل ہوگئی۔
فلم کی ہدایت کاری کے فرائض گل کینن نے انجام دیے ہیں، کہانی گل کینن اور جیسن ریٹمین نے لکھی ہے۔
اداکاروں میں کیری کون، مکینا گریس، اینی پوٹس، پال روڈ، بل مرے، کمیل ننجیانی، ایمیلی ایلن، اینی ہڈسن، فن والف ہارڈ ودیگر شامل ہیں۔
فلم میں دکھایا گیا ہے کہ جب کسی قدیم نمونے کی دریافت ایک بری طاقت کو جنم دیتی ہے تو نئے اور پرانے گھوسٹ بسٹرز کو اپنے گھر کی حفاظت اور دنیا کو برفانی دور سے بچانے کے لیے افواج میں شامل ہونا چاہیے۔