ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین کرس گیل نے وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے والے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میری دعائیں آپ اور آپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کی سرجری کامیاب ہو اور آپ جلد صحتیاب ہوجائیں۔
براہ راست اپ ڈیٹ: وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں اوپن ہارٹ سرجری
کرس گیل اکثر و بیشتر اپنے ٹوئٹر کے ذریعے پاکستانی کرکٹرز سے رابطہ رکھتے ہیں۔ وہ اس سے قبل احمد شہزاد کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دے چکے ہیں جبکہ لاہور میں گلشن اقبال پارک میں ہونے والے بم دھماکے پر اظہار افسوس بھی کر چکے ہیں۔
Happy birthday @iamAhmadshahzad .. May the lord bless u to see many more. Have a great bday brother from another mother! #inshallah
— Chris Gayle (@henrygayle) November 23, 2015
Very sad 🙁 https://t.co/HlPZ78ZGsl
— Chris Gayle (@henrygayle) March 27, 2016
کرس گیل پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی سیریز میں لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔