‘گیلانی جیت چکے، پریزائیڈنگ افسر نے سازش کی’

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پریزائیڈنگ افسر کو حکومت کااتحادی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوسف ‏رضاگیلانی کے درست ووٹوں کو مسترد کیا گیا ہم جیت چکےہیں چیئرمین سینیٹ کاالیکشن چرایا گیا ‏ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ‏تھی، پریزائیڈنگ افسر نے یوسف رضاگیلانی کے7ووٹ مستردکیے، ڈبل مہروالاووٹ مستردہوتاہے گیلانی ‏صاحب کامیاب ہونے کے باوجود اس کرسی پرابھی نہیں بیٹھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مریم نوازاوراپنےوکلاسےمشاورت کی ہے، غیرآئینی اورغیرقانونی اقدام ‏کوعدالت میں چیلنج کریں گے، قومی اسمبلی کےارکان عمران خان کےنہیں اپوزیشن کےساتھ ہیں ‏آج بھی ثابت ہواہےسینیٹرزحکومت نہیں اپوزیشن کےساتھ ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ دھاندلی کےذریعےصادق سنجرانی کوسینیٹ پرمسلط کیاگیاہے، ‏پریزائیڈنگ افسر حکومت کے اتحادی ہیں ان کی طرف سےسازش ہوئی ہے چیئرمین سینیٹ کاالیکشن ‏عوام کی آنکھوں کےسامنےچوری کیاگیا جنرل الیکشن میں میں نےاپنےنام پرایسےہی ووٹ ڈالاتھا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ یوسف رضاگیلانی چیئرمین سینیٹ بن چکےہیں، امیدہےہمیں عدالت ‏سےانصاف ملےگا جب کہ صادق سنجرانی کےخلاف تحریک عدم اعتمادپرمشاورت جاری ہے، ‏تحریک اعتمادسےپہلےہمیں عدالت جاناچاہئے، چاہتےہیں ہرادارہ نیوٹرل رہے۔