گلگت بلتستان میں سیلابی ریلے سے 10 افراد جاں بحق

گلگت بلتستان میں آج سیلابی ریلےسے 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جابحق ہونے والے افراد میں بچے اور خاتون بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا کہ غذر میں 8 اور دیامر میں 2 بہن بھائی جاں بحق ہوئے، غذر اور دیامر میں بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا کہ جابحق افراد میں بچہ، بچی اور خاتون بھی شامل ہیں، ضلع غذر کے 37 مقامات پرسیلاب آیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلیے 4 ارب کی گرانٹ کا اعلان

انھوں نے کہا کہ شاہراہ بابوسر لوشی کے مقام پر سڑک آمد و رفت کےلیے بحالی کردی گئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ شاہراہ ریشم گندلو کے مقام پر بحال کردی گئی ہے۔

ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق کا مزید کہنا تھا کہ نشیبی علاقے کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔

https://urdu.arynews.tv/gilgit-baltistan-sheshpar-glacier-flood/