گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیلئے پیپلزپارٹی نے مشاورت مکمل کرلی، اس حوالے سے رابطے بھی تیز کردیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے گلگت بلتستان میں حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے، قیادت نے گلگت بلتستان کے عہدیداران کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ پیپلزپارٹی کو ملے گا، پیپلزپارٹی کی رکن سعدیہ دانش ڈپٹی اسپیکر کی امیدوار ہوں گی۔
دوسرے مرحلے میں پیپلزپارٹی کو ایک وزارت ملنے کا امکان ہے، وزیراعلیٰ کے الیکشن میں پیپلزپارٹی نے حاجی گلبر کی حمایت کی تھی، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پیپلزپارٹی حکومت کا حصہ ہے۔