بھارت میں ماں کی غفلت 4 سالہ بچی کی جان لے گئی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کے نواحی ضلع پال گھر کے علاقے میں 4 سالہ بچی انویکا پراجاپتی 12ویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی۔
افسوسناک واقعہ نایگاؤں ایسٹ کی نوکار نامی عمارت میں پیش اذیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جسے دیکھ کر لوگ افسردہ ہوگئے، ویڈیو میں بچی کو کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اچانک کوئی شخص باہر جاتا ہے بچی اسکے پیچھے جانے لگتی ہے تو ماں بچے کو مارتی ہے اور جوتوں کے اسٹینڈ پر بٹھا دیتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی اسٹینڈ سے کھڑی ہوئی اور توازن بگڑنے پر کھڑکی سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جس کھڑکی کے پاس بچی کو بٹھایا گیا تھا، وہاں کسی قسم کی حفاظتی گرِل یا جالی موجود نہیں تھی۔ یہی لاپرواہی اس معصوم کی جان لے گئی۔ گرنے کے فوراً بعد بچی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ح
واقعہ کے بعد انویکا کی ماں کا روتے روتے برا حال ہو گیا ہے۔ پولیس نے اس افسوسناک واقعہ کا مقدمہ "حادثاتی موت” کے تحت درج کر لیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملہ کی باریکی سے تفتیش کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ صرف غفلت تھی یا کسی اور پہلو پر بھی غور کیا جانا چاہیے۔