لڑکی نے دروازے پر بار بار ٹکریں کیوں ماریں؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

ٹکریں

ہم لوگ اکثر بے دھیانی یا جلدی میں ایسے کام کرجاتے ہیں جس سے بعد میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شاید اسی لیے کہا جاتا ہے کہ "جلدی کا کام شیطان کا”۔

آپ میں سے بہت سے لوگوں کے ساتھ ایسا ضرور ہوا ہوگا کہ جب آپ یہ سوچ کر سیدھا سیدھا چلتےرہیں کہ یہ ایک صاف راستہ ہے اور آپ اس پر آسانی سے چل سکتے ہیں، لیکن ہر بار ایسا نہیں ہوتا۔

لیکن جیسے ہی زور دار قسم کی ٹکر لگتی ہے تو ہمارے چودہ طبق روشن جاتے ہیں اور پھر ہم یہ سوچ رہے ہوتے کہ کسی نے دیکھا تو نہیں؟

کچھ ایسی ہی صورتحال اس لڑکی کے ساتھ پیش آئی جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچایا ہوا ہے اور صارفین اس پر خوب دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی کسی جگہ سے باہر جانے کی کوشش کررہی ہے، لیکن بے دھیانی میں اسے یاد نہیں رہتا کہ جہاں سے اس نے گزرنا ہے وہ دروازہ ہے یا شیشہ۔

جیسے ہی وہ تیز چلتے ہوئے آتی ہے تو اس کا سر پوری طاقت سے شیشے سے ٹکرا جاتا ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایسا اس کے ساتھ ایک بار نہیں بلکہ لگاتار تین بار ہوا، بالآخر چوتھی بار اسے کامیابی ملی۔

اس ویڈیو کو دیکھنے والے مسکرائے بغیر نہ رہ سکے، اس کے باوجود یہ بہت ضروری ہے کہ اس قسم کے حادثات سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ قدم اٹھانے سے پہلے آگے کی جانب ضرور دیکھیں محض اندازوں سے کام چلانے پر نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔