آشنا سے ملاقات کیلیے لڑکی نے گاؤں کی بجلی بند کر دی

آشنا سے ملاقات کیلیے لڑکی نے گاؤں کی بجلی بند کر دی

بھارت کی ریاست بہار میں لڑکی نے محبوب سے ملاقات کیلیے انوکھا اقدام اٹھاتے ہوئے پورے گاؤں کی بجلی منقطع کر دی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لڑکی کی شناخت پریتی کے نام سے ہوئی جو راج کمار نامی لڑکے سے گھر والوں سے چھپ کر ملاقات کرنے کیلیے اکثر علاقے کی بجلی بند کر دیتی تھی۔

گاؤں والے اکثر بجلی بند ہو جانے کی وجہ سے شدید پریشان رہتے تھے۔ انہوں نے بجلی کے محکمے سے کئی بار شکایت بھی کیں لیکن کوئی اثر نہیں ہوا۔

آخر کار اصل وجہ جاننے کیلیے انہوں نے کڑی نظر رکھنا شروع کی۔ حال ہی میں جب پریتی بجلی بند کر کے راج کمار سے ملاقات کیلیے پہنچی تو دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔

گاؤں والوں نے راج کمار کی خوب پٹائی لگائی جبکہ پریتی کے گھر والوں کو اس کی اصلیت بھی بتا دی۔ راج کمار کے دوستوں نے معاملے کا علم ہونے پر گاؤں والوں سے جھگڑا کیا۔ بعدازاں لوگوں نے پریتی اور راج کمار کی شادی کروا کر معاملے کو ختم کر دیا۔