بھارتی شہر گروگرام میں ایک انتہائی ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جب شادی سے انکار کرنے پر لڑکی کو اس کی ماں کے سامنے چھری کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہوگئی۔
بھارت میں اکثر و بیشتر دل دہلا دینے والے واقعات پیش آتے ہیں، گروگرام کے علاقے پالم ویبار میں دن دہاڑے ایک شخص نے لڑکی کو محض اس بات پر قتل کردیا کہ اس نے شادی سے انکار کیا تھا۔
جاں بحق ہونے والی لڑکی کی ماں بھی اس کے ساتھ موجود تھی اور اس نے اپنی بیٹی کو مذکورہ شخص سے بچانے کی حتی الامکان کوشش کی پر وہ کامیاب نہ ہو سکی۔
واقعے کے بعد لڑکی کے رشتہ داروں نے کسی نہ کسی طرح اس جنونی شخص کو پکڑ لیا اور اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ پالم وہیار پولیس کی جانب سے تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لڑکی کے شادی سے انکار کرنے پر مذکورہ شخص نے یہ اقدام کیا۔
गुरुग्राम के पालम विहार थाना क्षेत्र में एक युवक ने युवती को चाकू मार की हत्या…युवती के परिजनों ने आरोपी को मौके से पकड़ किया पुलिस के हवाले…शादी से मना करने पर लड़की को चाकुओं से गोद कर मार डाला. pic.twitter.com/87ZH2tDwd3
— Gaurav Kumar (@gaurav1307kumar) July 10, 2023
اس تمام واقعے کی ویڈیو وہاں موجود سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی تھی جو سوشل میڈیا پر وائر ہورہی ہے۔