حیدرآباد میں شادی کے جھانسے میں گھر چھوڑنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدرآباد میں شادی کے جھانسے میں گھر چھوڑنے والی لڑکی اجتماعی زیادتی کا شکار پولیس نے لڑکی کی فریاد ہر چار لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ حیدرآباد کی رہائشی لڑکی کی فون پر سکھر کے علاقے نیو پنڈ کے نوجوان علی کنبوھ سے دوستی ہوئی علی کنبوھ سے شادی کرنے کیلئے لڑکی حیدرآباد سے نیوپنڈ پہنچی نیوپنڈ کے علاقے میں نوجوان نے شادی سے انکار کردیا اور لڑکی کو دوستوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق چاروں لڑکے زیادتی کے بعد لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے لڑکی فریاد لے کر نیوپنڈ تھانے پہنچ گئی جس کے بعد پولیس نے لڑکی کی فریاد پر چار لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے کل لڑکی کو ابتدائی میڈیکل رپورٹ اور گرفتار لڑکوں کو عدالت میں پیش کیا جائے۔