’لڑکیوں کو بے وقوف نہیں ہونا چاہیے‘

جہلم پولیس لڑکی

ہر انسان کی زندگی میں ایسے موقع بھی آتے ہیں جب اسے مختلف نوعیت کے طعنے سننے کو ملتے ہیں، جن سے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملتا ہے۔

کچھ ایسا ہی ٹی وی اداکارہ ثنا عسکری کے ساتھ بھی ہوا، اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی زندگی کے حوالے سے کچھ باتیں شیئر کیں۔

ثنا عسکری نے بتایا کہ میں بچپن سے بہت ضدی تھی اور مجھے یہ پرابلم تھی کہ بات بات پر غصہ بھی بہت آتا تھا اور یہ بات لوگوں نے بول بول کر میرے ذہن کو اور بھہ پختہ کردیا کہ تمہیں اتنا غصہ آتا کہاں سے ہے؟۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے برعکس سب میری بہن کی تعریف کیا کرتے تھے کہ وہ تو باکل سیدھی سادی اور معصوم سی ہے جبکہ ثناء بہت تیز ہے اور میں ان سب باتوں کا موازنہ کیا کرتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو اتنا بے وقوف نہیں ہونا چاہیے بلکہ اتنا حوصلہ ہو کہ اپنے مسئلے خود حل کرسکیں اور یہی بات میں اپنی بہن کو بھی سمجھاتی ہوں۔