سیاحتی مقام ناران میں برفانی تودے گرنے سے متعدد ہوٹلز تباہ

ناران

ناران : مشہور سیاحتی مقام ناران میں جھیل روڈ پر برفانی تودے کی زد میں آکر متعدد ہوٹلز تباہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مشہور سیاحتی مقام ناران میں جھیل روڈ پر برفافی تودہ گرگیا، جس کے نتیجے میں متعدد ہوٹلوں کو نقصان پہنچا تاہم ناران بازارکےتمام ہوٹل مکمل محفوظ ہیں۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شبیر خان نے بتایا کہ ناران روڈ پر مختلف مقامات پر گلیشیر آنے کی وجہ سے بند ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ کے ڈی اے کے ہنگامی اجلاس میں بتایا گیا کہ ناران بازار مکمل محفوظ ہے اور کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم جھیل روڈ پر موجود تقریباً آٹھ ہوٹلز متاثر ہوئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر ابتدائی نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے چونکہ ماہ نومبر میں برف باری کے آغاز ہوتے ہک شاہراہ کاغان مکمل طور ہر آمدورفت کے لئے بند ہو جاتی، موسم کی بہتری آتے ہی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر نقصانات کا درست تخمینہ لگا سکیں گے۔