وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سےفائدہ اٹھارہےہیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اقدام کافائدہ اٹھاتےہوئےخوشی ہوئی، بیرون ملک پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سےفائدہ اٹھارہےہیں۔
Glad to see Overseas Pakistanis taking advantage of #RoshanDigitalAccount initiative of State Bank of Pakistan. To date more than 21 thousand digital accounts have been opened remotely & $24 mn received. Number of accounts & amounts are growing everyday. https://t.co/sEe2wiOYrG
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 15, 2020
وزیراعظم نے لکھا کہ اب تک 21ہزارسےزائداکاؤنٹ اور24ملین ڈالر موصول ہوئے، اکاؤنٹس اور رقوم کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ ڈیجیٹل روشن پاکستان اکاؤنٹس پروگرام کی مدد سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک میں باآسانی سرمایہ کاری بھی کرسکتے ہیں۔
اس پروگرام کا افتتاح وزیراعظم نے 10 ستمبر کو کیا تھا۔ پروگرام کے آغاز کے بعد بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ سہولت حاصل ہو گئی کہ وہ سمندر پار کسی بھی ملک میں رہتے ہوئے پاکستان کے 8 بڑے بینکوں میں اپنے اکاؤنٹس کھلوا سکتے ہیں۔