گلین میکسویل نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری جڑ دی

گلین میکسویل

آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر گلین میکسویل نے نیدرلینڈز کے خلاف ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری جڑ دی۔

دہلی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 400 رنز کا ہدف دیا۔

گلین میسکویل نے 40 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی اور اننگ میں 8 بلند و بالا چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

میکسویل 106 رنز پر وین بیک نے آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں یہ چوتھی تیز ترین سنچری ہے اس سے قبل ایڈن مارکرم نے اسی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف 49 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

ورلڈ کپ 2011 میں آئرلینڈ کے کیون اوبرائن نے انگلینڈ کے خلاف 50 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

2015 ورلڈ کپ میں گلین میکسویل نے ہی سری لنکا کے خلاف 51 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، 2015 میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیولیرز نے 52 گیندوں پر ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری بنائی تھی۔