‏’مقصد حاصل ہوچکا افغانستان میں رکنےکی ضرورت نہیں‘‏

امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک بار پھر افغانستان سے انخلا کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقصد ‏حاصل ہو چکا ہےافغانستان میں رکنےکی ضرورت نہیں۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس سےٹیلی وژن خطاب میں کہا کہ افغانستان سےانخلاتاریخ ‏کامشکل ترین فیصلہ تھا کابل ایئرپورٹ سےہنگامی انخلاکےحتمی نتیجےپرکچھ نہیں کہہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی شہریوں اور امریکاکی مددکرنےوالےافغان شہریوں کو نکالنےکاعزم ہے ‏امریکا کےتعاون سے ہزاروں دیگرافرادچارٹرڈطیاروں سےانخلا کر چکےہیں کابل سے انخلامشکل ترین ‏ایئرلفٹ آپریشن تھا امریکی فورسز نے 14اگست سےاب تک 13ہزار لوگوں کا انخلا کرایا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ دوحہ اورافغانستان میں موجودطالبان رہنماؤں سےرابطےمیں ہیں افغانستان ‏میں دہشت گرد گروپوں کوپنپنےنہ دینےکی صلاحیت ہے ہمارامقصدافغانستان سےالقاعدہ کاخاتمہ ‏کرنا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیٹوسمیت تمام اتحادیوں کیساتھ رابطےمیں ہیں افغانستان کی صورتحال سے امریکا ‏کی ساکھ متاثر نہیں ہوئی۔