سوشل میڈیا پر بکروں سے شرارتوں سے بھرپور متعدد ویڈیوز آپ کی نظروں سے گزری ہونگیں مگر مذکورہ ویڈیو دیکھ کر آپ بے ساختہ ہنسنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
یہ دلچسپ ویڈیو ‘وائرل ہوگ’ نامی اکاؤنٹ کی جانب سے پوسٹ کی گئی ہے، جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچارکھی ہے اور دیکھنے والوں کو قہقے لگانے پر مجبور کردیا ہے۔
ویڈیو میں ایسا کچھ خاص نہیں ہے مگر ان کی حاضر دماغی کہیں یا شرارت جسے دیکھ آپ بھی یقینی طور پر ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوجائیں گے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلکہ چار بکریوں کا ایک گروپ ہے جو بیہوش ہونے کا ڈرامہ کر رہے ہیں اور جیسے ہی وہ ایک پارسل ٹرک کو اپنے پاس سے گزرتے ہوئے دیکھتے ہیں۔
Fainting Goats Meet UPS Truck 😆🐐🚚#viralhog #faintinggoats #pets #humor pic.twitter.com/cxqLWZZKjx
— ViralHog (@ViralHog) October 19, 2022
وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک کنارے سبزہ زار موجود ہے، جہاں بکریاں گھاس چرنے میں مصروف ہیں، اسی دوران ایک پارسل ٹرک ان کے قریب سے گزرتا ہے، بکریوں کے ریوڑ شاید اس گمان میں تھا کہ کہیں یہ لوگ ہمیں ٹرک میں ڈال کر نہ لے جائیں وہ سب اپنی جگہ پر گر جاتے ہیں اور بے ہوش ہونے کا ڈرامہ کرتے ہیں۔
اس دلچسپ ویڈیو کو اب تک تقریباً 55 ہزار بار دیکھا جاچکا ہے، صارفین نے اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مزاحیہ تبصرے شیئر کررہے ہیں۔