گوہر رشید نے انڈسٹری میں آنے کا واحد راستہ بتادیا

گوپر رشید

شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار گوہر رشید نے انڈسٹری میں آنے کا واحد راستہ بتادیا۔

گوہر رشید نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اداکار بننے کے خواہشمند افراد کو شوبز انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنانے کا طریقہ بتایا  ہے۔

شو کے دوران میزبان یاسر حسین نے گوہر رشید سے سوال کیا کہ ’جو لوگ شوبز انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں اُنہیں آپ کیا مشورہ دیں گے؟‘

گوہر رشید نے کہا کہ ’پاکستان میں اداکار بننے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی رنگت گوری کرنے کے لیے مہنگے مہنگے انجیکشنز لگوائیں اور پھر اداکاری کی دنیا میں آپ آرام سے اپنا کیریئر بنا سکتے ہیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ ’رنگت گوری ہونے کے بعد ہر کوئی خود بخود ایک بہترین اداکار بن جائے گا اور اداکاری آتی ہو یا نہیں اسے کوئی بھی اپنے پروجیکٹ کے لیے کاسٹ کر لے گا‘۔

گوہر رشید نے مزید کہا کہ’ گوری رنگت والے کو خود بھی معلوم ہوگا کہ اس کو اداکاری نہیں آتی لیکن پھر بھی پروڈکشن ہاؤس اس کو کاسٹ کرے گا کیونکہ اس کی گوری رنگت ہے‘۔