سونے کی خرید فروخت کرنے والوں کیلیے خوشخبری

سونے کی قیمت

کراچی : عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے بعد سونے کی قیمت میں مزید کمی کا عندیہ دیا جارہا ہے قوی امکان ہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہزاروں روپے کمی سامنے آئے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

سونے کی قیمت مارچ کے بعد سے نچلی سطح پر آگئی ہے، اطلاعات کے مطابق ہزاروں روپے کی بڑی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار یا 2 لاکھ 10 ہزار روپے تک آنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ سونے کے بھاؤ میں کمی کی وجہ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی ہے جو مارچ کے بعد سے نچلی سطح پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16 ہزار روپے تھی جس کے بارے میں امکان ہے کہ اس میں8 سے 10 ہزار روپے کمی ہوسکتی ہے۔