سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی اس کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونا 1714 روپے مہنگا ہو کر 1 لاکھ 82 ہزار 870 روپے کا ہوگیا۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 20 ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا۔

گزشتہ روز عالمی منڈی میں مہنگا ہونے کے باوجود پاکستان میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی۔

علاوہ ازیں 10 گرام سونے کے بھاؤ 42 روپے کمی سے ایک لاکھ 81 ہزار 156روپے ہوگئے تھے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں اس کی قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔