کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ گزشتہ کچھ روز سے جاری ہے اور آج بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 20 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10گرام سونے کا بھاؤ 858 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 89 ہزار 214 روپے ہے جبکہ
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت سات امریکی ڈالر کی کمی کے بعد ایک ہزار 951 امریکی ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
علاوہ ازیں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے اور قدریں بالترتیب 2650 روپے اور 2271.94 روپے ہو گئی ہے۔