کراچی : ملک بھر میں ہفتے کے پہلے کاروباری دن میں ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 5 امریکی ڈالر کا اضافہ سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قدر 2022امریکی ڈالر ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج سونے کا فی تولہ قیمت میں 1400 روپے بڑھے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ26ہزار900روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں 10گرام سونا1200روپے اضافے کے بعد1لاکھ94ہزار 530روپے ہوگیا۔
علاوہ ازیں سونے کی طرح چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بھی 30 روپے اور 25.72 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے اور قیمتیں بالترتیب 2900 روپے اور 2486.28 روپے ہوگئی ہیں۔