پاکستان میں فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 125000 روپے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے کے بعد 107167 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ فی تولہ سونے میں پانچ سو روپے کا اضافہ ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 17 ڈالر اضافے کے بعد 1786 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ کررہی ہے۔

چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد نے سونے کی نئی قیمتوں سے آگاہ کیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تازہ صورت حال

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 635پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 100انڈیکس 44 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا ہے۔

100 انڈیکس 43ہزار731 پوائنٹس پر بند ہوا۔