ملک میں سونا سستا ہوگیا، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا

سونے کی قیمت

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بھی تگڑا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ 200 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 60 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 22908 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا فی اونس 5 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 502 روپے پر آگیا ہے۔

دوسری جانب ملک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت کم ہوگئی، آج کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر  10 پیسے کم ہوئی۔

ڈالر 10 پیسے کمی کے بعد 278 روپے 44 پیسے پر بند ہوا۔

انٹربینک کے گزشتہ کاروباری سیشن میں ڈالر 278 روپے 54 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے کم ہوکر 280 روپے 30 پیسے ہوگئی۔