امارات میں سونے کی نئی قیمتیں

سونا قیمت

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں 10گرام سونے کی قیمت 2133 درہم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی گولڈ مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت اکیس سو تنیتیس درہم اور ایک گرام سونا دو سو تیرہ درہم کا ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک ملی گرام اکیس فلس کا ہے۔

سونے کے ریٹ گزشتہ روز کم حجم کے ساتھ سترہ سو ستاسی ڈالر پر پہنچ گئے۔

کمزور امریکی جی ڈی پی کے ڈیٹا کی وجہ سے چارٹ پر نظر رکھنے والے انویسٹرز ریٹ کو اٹھارہ سو ڈالر سے اٹھارہ سو پچیس ڈالر تک دیکھ رہے ہیں۔

آج شائع ہونے والی امریکی اقتصادی رپورٹس بھی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا باعث بن سکتی ہیں۔ سونے کے ریٹ آج سترہ سو نوے ڈالر سے اٹھارہ سو پندرہ ڈالر تک رہ سکتے ہیں۔