ملک میں سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ ڈاکر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 8 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت تین ہزار 429 اضافے کے بعد ایک لاکھ 78 ہزار 326 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 10 ڈالر اضافے کے بعد 1959 ڈالر فی اونس ہے۔
ڈالر کی قدر میں کمی
انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں آج بھی ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر تین روپے 48 پیسے کم ہوکر 274 روپے ہوگئی بعدازاں ڈالر ایک روپے 98 پیسے کمی کے بعد 276 روپے 46 پیسے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر ایک روپیہ 9 پیسے سستا ہونےکے بعد277 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/x8VHIC60wb#SBPExchangeRate pic.twitter.com/pzTr6xLwG2
— SBP (@StateBank_Pak) July 13, 2023
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہوکر 279 روپےکا ہوگیا ہے۔