سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت

کراچی: سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے اور آج اس کی قیمت میں مزید 1800 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

دو روز میں سونے کی قیمت میں 3100 روپے کمی ہوئی جبکہ آج فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہونے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 1543 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 87 ہزار 71 روپے کا ہوگیا۔ عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 15 ڈالرز کمی سے 2067 فی اونس کی سطح پر آگیا۔

گزشتہ روز ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار تین سو روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 20 ہزار روپے تک ہوگیا تھا۔

اس کے علاوہ، دس گرام سونے کی قمیت ایک ہزار 115 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 88 ہزار 614 روپے تھی۔