’سلمان خان کو ضرور ماریں گے، وہ ہمارا ٹارگٹ ہے‘

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو دھمکی موصول ہوئی ہے اور گینگسٹر گولڈی برار کی جانب سے انہیں جان سے مارنے کی کھلی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گینگسٹر گولڈی برار تب سے خبروں میں ہیں جب اس نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

اب ایک حالیہ انٹرویو میں گولڈی برار نے تصدیق کی ہے کہ وہ ایک دن سلمان خان کو مارنے والے ہیں۔

گینگسٹر کا دھمکی میں کہنا ہے کہ ’ہم سلمان خان کو ماریں گے ضرور ماریں گے وہ ہمارا ٹارگٹ ہے۔‘

گولڈی برار نے کہا کہ جودھپور میں تو ہم سلمان خان کو ماریں گے ضرور ماریں گے، اس کو معافی مانگنے کو کہا تھا بھائی صاحب نے پر اس نے نہیں مانگی، کبھی وقت آئے گا، بابا نے دیا کری تو اس کا گھر توڑیں گے۔

واضح رہے کہ سپر اسٹار سلمان خان 1998 میں ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کو مارنے کے لیے بشنوئی گینگ کے ریڈار پر ہیں۔

اس سے قبل گینگسٹر لارنس بشنوئی نے انکشاف کیا تھا کہ سلمان کو کالے ہرن کے قتل پر بشنوئی برادری سے معافی مانگنے کا کہا گیا تھا جنہیں وہ مقدس سمجھتے ہیں چونکہ اداکار نے معافی نہیں مانگی وہ ہمارے ریڈار پر ہیں اور ہم اسے ماریں گے۔