پاکستان میں سونے کی قیمت مستحکم

سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود آج پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہی۔

مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 21 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 89 ہزار 472 روپے پر مستحکم ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کے اضافے سے 2064 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 620 روپے پر مستحکم رہی۔

گزشتہ روز مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ تھی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ قیمت 2600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 21 ہزار روپے ہوئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت دو ہزار 229 روپے اضافے سے ایک لاکھ 89 ہزار 472 روپے رہی۔