پاکستانی سفارتخانے نے افغان کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کے ویزےجاری کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق سیریز کیلئے افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پہلے پاکستان آئیں گے پھر براستہ دبئی سری لنکا پہنچیں گے۔
پاک افغان ون ڈےسیریز ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے اور ون ڈے سیریزسےمتعلق باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل افغانستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کیلئے حکمت عملی بنائی تھی، پلان بی کے تحت افغان کھلاڑی پاکستان کے راستے دبئی پھر سری لنکا جاسکتے ہیں۔
افغانستان کو آئندہ ماہ سری لنکا میں پاکستان کی میزبانی کرنی ہے،پاک افغان ون ڈے سیریز تین ستمبر سےشروع ہونی ہے جبکہ افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنےکے بعدسے کوئی فلائٹ آپریشن بحال نہیں ہوسکا ہے۔
سیریز کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کو سری لنکا میں تین روز کا قرنطینہ کرنا ہوگا۔