افغان کرکٹرز کے لیے اچھی خبر آگئی

افغان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان معاملات طے پا گئے۔ اےسی بی نے 3 کھلاڑیوں پر لگائی گئی پابندی میں ترمیم کر دی۔

افغان کرکٹ بورڈ نے ترمیم کے بعد مجیب الرحمان، فضل حق فاروقی اور نوین الحق کو لیگ کرکٹ کھیلنےکی اجازت دے دی۔ سینٹرل کنٹریکٹ پردستخط نہ کرنےکی وجہ سےتینوں پرپابندی لگائی گئی تھی۔

کھلاڑی ٹی 20 لیگز کی وجہ سے کنٹریکٹ پر سائن نہیں کرنا چاہتے تھے۔ افغان بورڈ نے اعلان کیا تھا تینوں کو 2 سال تک لیگز کھیلنےکا این اوسی نہیں ملےگا۔

https://urdu.arynews.tv/acb-impose-sanctions-and-delay-central-contracts-of-three-national-players/

ان کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہ کرنے پر اصرار ان کی کمرشل لیگز میں شمولیت تھی، جو اپنے ذاتی مفادات کو افغانستان کے لیے کھیلنے پر ترجیح دیتے تھے جسے قومی ذمہ داری سمجھا جاتا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ان کھلاڑیوں کے خلاف تادیبی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کمیٹی نے اے سی بی کی اعلیٰ انتظامیہ کو درج ذیل سفارشات پیش کی تھیں۔