پاکستان کیلیے اچھی خبر، ایتھلیٹ ارشد ندیم مکمل فٹ قرار

اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم سے متعلق بڑی خوشخبری

میڈیکل پینل نے کامن ویلتھ گیمز کے ہیرو اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مکمل فٹ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم کی میڈیکل رپورٹس صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن پاکستان کو موصول ہو گئی ہے جس میں ارشد ندیم کو مکمل فٹ قرار دیا گیا ہے۔

ارشد ندیم اپنےکوچ سلمان بٹ کی زیر نگرانی ٹریننگ میں مصروف ہیں۔ صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن کا ارشد ندیم کےفٹ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ارشد ندیم اس ماہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو ایونٹ میں ایکشن ہوں گے۔ ایتھلیٹ ارشد ندیم 20 اگست کو ہنگری کے شہر بڈا پسٹ روانہ ہوں گے ۔

واضح رہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولین تھرو کے فائنل میں گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی ایتھلیٹ نے کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں سب سے لمبی تھرو کر کے بھی نیا ریکارڈ قائم کیا۔

جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 86.81 میٹر پھینکی جبکہ عالمی چیمپئن اینڈریسن ہیٹرس نے پہلی تھرو 82.30 میٹر پھینکی۔