پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 35 کروڑ ڈالر منظور کر لیے ہیں۔
عالمی بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 35 کروڑ ڈالر منظور کر لیے ہیں۔ یہ رقم پاکستان میں ادارہ جاتی اصلاحات پر عملدرآمد کے لیے فراہم کی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک نے ادارہ جاتی اصلاحات کیلیے پاکستان کی حکمت عملی سے اتفاق کر لیا ہے اور یہ رقم پاکستان میں توانائی کی اصلاحات پر خرچ ہو گی۔
کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے 35 کروڑ ڈالر رائز ٹو پروگرام کے تحت منظور کیے گئے ہیں اور یہ رقم ملک میں توانائی کے شعبے کے نقصانات کم کرنے میں معاون ہو گی۔