عالمی کورونا وبا کے باوجود پاکستان کیلئے مثبت خبر

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کورونا کے دوران وزارت خزانہ کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، عالمی وبائی چیلنج کے باوجود زرمبادلہ کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر ممبرقومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی بھی موجود تھے، رہنماؤں نے ملاقات میں ملک کی مجموعی معیشت کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور اہم امور پر بھی گفتگو کی۔

رہنماؤں کے درمیان ملکی برآمدات اور ترسیلات زر میں استحکام و متوقع اضافے پر بھی بات چیت ہوئی۔

وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے، عالمی ادارےپاکستان کی اقتصادی ترقی کا اعتراف کررہے ہیں، برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

دریں اثنا گورنر سندھ نے کہا کورونا کے دوران وزارت خزانہ کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، عالمی وبائی چیلنج کےباوجودزرمبادلہ کی شرح میں اضافہ ہوا، آسان شرائط پر بلاسود قرضوں کی فراہمی اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے۔