پاکستانیوں کیلیے خوشخبری؛ اہم یورپی ملک نے پابندی اٹھا لی

یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اہم یورپی ملک نے پاکستان سے ‏پابندی اٹھا لی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجئم نےپاکستان کو کورونا ہائی رسک ممالک کی فہرست ‏سے نکال دیا ہے اور پاکستان پر عائد سفری پابندی ختم کر دی ہے۔

بیلجئم حکام کے مطابق پاکستان سےپابندی 4 جولائی سے اٹھائی گئی ہے۔ سفارتی حکام کا کہنا ہے ‏کہ پاکستانی مسافر سفر کے آغاز سے قبل قوانین پر نظر ڈال لیں اور حکومتی اقدامات اور ایس او ‏پیز کا خیال کی پابندی کریں۔

یورپی ممالک نے کورونا صورتحال میں بہتری پر حال ہی میں پابندیاں نرم کرتے ہوئے سیاحوں کے ‏لیے دروازے کھول دیے ہیں۔

بعض ممالک کی جانب سے سفری پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد غیرملکیوں کی آمد کا سلسلہ ‏شروع ہو گیا ہے اور ان کے لیے خصوصی ایس او پیز طے کیے گئے ہیں۔