سیاحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ یو اے ای کی سب سے بڑی ریاست ابوظہبی میں ہوٹل فیسوں میں کمی کر دی گئی۔
محکمہ ثقافت نے و سیاحتی نے ابوظہبی میں سیاحت کو فروغ دینے کے اقدامات کے تحت ہوٹلوں پر عائد کردہ سرکاری فیسوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
ہوٹلوں میں سرکاری فیس 6 فیصد سے کم کر کے 4 فیصد کر دی گئی ہے جب کہ ہوٹل ریسٹورنٹس میں نافذ کردہ 6 فیصد سیاحتی فیس کو کم کر کے 4 فیصد کیا گیا ہے۔
ہوٹل میں ایک رات کے لیے فی کمرہ عائد کردہ 15 درھم میونسپلٹی فیس بھی نہیں لی جائے گی تاہم ہوٹل میں آنے والوں کو جاری انوائس پر 4 فیصد میونسپلٹی فیس برقرار رکھی گئی ہے۔
نظرثانی شدہ فیسوں میں کمی کا اطلاق یکم ستمبر 2023 سے ہو گا۔ فیسوں میں کمی کا مقصد امارات میں سیاحتی و تفریح کا فروغ اور مہمان نوازی کی پیشکش فراہم کرنا ہے۔