کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی ہونے والی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے پورے صوبے میں گندم کی نقل و حمل پر پابندی ختم کر دی۔ سندھ میں گندم کی ترسیل کو مانیٹر کرنے والی تمام چیک پوسٹیں ختم کر دی گئیں۔
چیک پوسٹیں ختم ہونے سے اندوران سندھ سے گندم آزادانہ طور پر کراچی آ سکے گی۔ حکومت نے پابندی اٹھانے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
https://urdu.arynews.tv/flour-more-expensive-for-people-in-punjab/
5ماہ پابندی کےباعث کراچی میں گندم اور آٹے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔ ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ پابندی اٹھنے سے کراچی میں گندم اور آٹے کی قیمتیں نیچے آئیں گی۔
حکومت نے نئے احکامات سے ڈائریکٹر فوڈ، کمشنرز ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام کو مطلع کر دیا ہے۔