خوشخبری! حج درخواستوں پر خصوصی رعایت دیدی گئی

پی آئی اے حج آپریشن

اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کے تحت 10ہزار درخواستیں جمع ہوئی ہیں۔ وزارت حج نے توقع سےکم حج درخواستوں کی وصولی پر خصوصی رعایت دیدی۔

ذرائع کے مطابق اسپانسرشپ اسکیم کے تحت بینکوں کو 50 ڈالرز تک کم جمع کرانے پر بھی حج اخراجات وصولی کی ہدایت کر دی گئی۔

رواں برس حج درخواستیں 16 سے 31 مارچ تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ حج درخواستوں کیلئےزائددن مقرر کرنے پر ابھی درخواستیں جمع کرانے کی رفتار سست ہے۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت 89ہزار 605 پاکستانی فریضہ حج ادا کر یں گے۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت 50 فیصد کوٹہ اسپانسرشپ اسکیم کےلئے مختص کیا گیا ہے۔ 44 ہزار 802پاکستانی ڈالرز میں حج اخراجات جمع کرانے پر بغیر قرعہ اندازی حج کر سکیں گے۔

اسپانسرشپ حج اسکیم کےتحت13بینکوں میں بیرون ملک سےڈالرجمع کرائےجاسکتےہیں۔ اسپانسرشپ اسکیم کے تحت 194ملین ڈالرز موصول ہونےکی امیدہے جب کہ اسپانسرشپ حج اسکیم کے تحت پاکستان سے ڈالرز جمع کرانےکی اجازت نہیں ہے۔

اسپانسرشپ حج اسکیم کےتحت شمالی ریجن سے 4ہزار 325 ڈالرز جمع کرانے ہوں گے۔ جنوبی ریجن سےحج اسپانسرشپ اسکیم کے تحت 4ہزار 285 ڈالرزوصول کئےجارہےہیں۔