معروف ویب براؤزر گوگل کروم استعمال میں آسان، محفوظ اور تیز رفتار ایسا ویب براؤزر ہے جسے اینڈرائیڈ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر آپ کے لیے خبریں، مضامین اور پسندیدہ سائٹس کے لنکس، ڈاؤن لوڈز، گوگل سرچ اور گوگل ٹرانسلیٹ مہیا کرتا ہے۔
اکثر ہمارے مشاہدے میں یہ بات آتی ہے کہ گوگل کروم متعدد ویب سائٹس اوپن کرنے کے لیے بہت زیادہ کمپیوٹر میموری یا ریم کا استعمال کرتا ہے جس کے نتیجے میں گوگل کروم صارفین کو اکثر کمپیوٹر سست ہونے کی شکایت یا ان لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف کم ہوجاتی ہے۔
اس حوالے سے کمپنی نے گزشتہ چند ماہ میں میموری سیور اور انرجی سیور جیسے کئی ٹولز متعارف کرائے ہیں۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اب دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے صارفین کے لیے یہ جاننا آسان ہوجائے گا کہ کون سی ویب سائٹ یا ٹیب سب سے زیادہ کمپیوٹر میموری استعمال کررہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے اس نئے فیچر کو میموری یوز ایج کا نام دیا گیا ہے۔ مذکورہ فیچر سے صارفین کے لیے کمپیوٹر میموری کی مانیٹرنگ کرنا آسان ہوجائے گا۔