خون میں لت پت لاش اور خوفناک منظر: گوگل عہدیدار کے ہاتھوں بیوی کا سفاکانہ قتل

خون میں لت پت لاش اور خوفناک منظر: گوگل عہدیدار کے ہاتھوں بیوی کا سفاکانہ قتل

مقبول سرچ انجن گوگل سے منسلک انجینئر امریکی ریاست کیلیورنیا میں اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گوگل انجینئر کی شناخت 27 سالہ لیرین چن کے نام سے ہوئی جس نے 16 جنوری کی صبح 11 بجے کے قریب بیوی کو قتل کیا۔

مقتولہ بھی گوگل میں انجینئر تھیں جسے لیرین چن کی جانب سے گھر میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اب تک معلوم نہیں ہو سکا کہ ملزم نے اہلیہ کو کیوں قتل کیا۔

911 پر واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس گھر پہنچی تو دیکھا لیرین چن کے ہاتھوں، پاؤں اور کپڑوں پر خون لگا ہوا ہے اور مقتولہ خون میں لت پت بیڈ روم کے فرش پر پڑی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے سر پر شدید چوٹیں تھیں جبکہ ملزم کا دایاں ہاتھ سوجا ہوا تھا، لیرین چن کے ہاتھ پر بھی زخموں کے نشانات تھے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں میں جھگڑا ہوا تھا۔

سانتا کلارا پولیس کے مطابق لیرین چن پر جرم ثابت ہوا تو اسے قید ہو سکتی ہے، اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سے ملزم کی عدالت میں پیشی ملتوی کر دی گئی۔

ادھر، گوگل نے بھی تصدیق کی ہے کہ لیرین چن اور اس کی اہلیہ سرچ انجن سے منسلک انجینئرز ہیں۔