حکومت نے جیل میں بھی میرا پیچھا کیا ،6 ماہ تک فرش پر سویا، رانا ثنا اللہ

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے جیل میں بھی میرا پیچھاکیا،6 ماہ تک فرش پر سویا، مجھے قید تنہائی میں رکھا گیا اور ہر طرح کی اذیت دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ حکومت مجھے قتل کرنا چاہتی تھی، اطلاعات ملی تھیں کہ یہ لوگ مجھے ٹارگٹ کرسکتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے مارنے کے لیے کسی اورکو بھیجنا تھا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ لندن اجلاس میں کسی نے حمایت کے لیے کہا تو پورے وثوق سے نہیں کہہ سکتا،ایکٹ میں ترمیم کے لیے جلدبازی کی جس سے اپنے لوگ ناراض ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فوری اپنا اجلاس بلانے کے بجائے اپوزیشن سے رابطہ کرنا چاہیے تھا۔

سابق صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ حکومت نے جیل میں بھی میرا پیچھاکیا،6 ماہ تک فرش پر سویا، مجھے قید تنہائی میں رکھا گیا اور ہر طرح کی اذیت دی گئی۔

نوازشریف نے ساڑھے7 ارب کا بانڈ نہیں 50 روپے کا اسٹامپ پیپر دیا، رانا ثنا اللہ

واضح رہے کہ آج لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ساڑھے 7 ارب روپے کے ضمانتی بانڈز نہیں دیے صرف 50 روپے کے اسٹامپ پیپر پر لکھا کہ واپس آؤں گا، اب حکومت اسٹامپ پیپپرکا تعویز بنا کر گلے میں ڈال لے تاکہ سکون ملے۔