اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے عاشورہ پر 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کی منظوری دے دی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 28 اور 29 جولائی 2023 کو عام تعطیل ہوگی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔