حکومت نے تعلیمی ادارے پیر سے کھولنے کا اعلان کردیا

کراچی: صوبائی حکومت نے سندھ بھر میں تعلیمی ادارے پیر سے کھونے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے پیر سے کھلولنے کا اعلان کیا۔ یہ فیصلہ وزیرتعلیم ومحنت سعید غنی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں سیکریٹری تعلیم، ایڈیشنل سیکریٹریز اور تعلیمی افسران شامل تھے۔ اجلاس میں تمام تعلیمی اداروں میں احتیاطی تدابیر کے بینر آویزاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ اسکول کے بچوں کو ہاتھ دھونے اور صفائی سے متعلق آگاہی دی جائے گی، تمام ہیڈماسٹرز اور پرنسپل ضلعی ہیلتھ افسران سے رابطے میں رہیں گے۔

کروناوائرس: تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی شکایت پر فوری طور پر ضلعی ہیلتھ انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے، طالب علم کو نزلہ اور زکام کی شکایت پر اسے رخصت دیکر علاج کرایا جائے گا۔

اسکول اور کالجز میں صبح اسمبلی میں کروناروک تھام کی احتیاطی تدابیر کی آگاہی دی جائے گی۔

سعید غنی کا اجلاس میں کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم ومحنت سے 10لاکھ افراد وابستہ ہیں، اس لیے اجلاس طلب کیا، صحت ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔