کراچی: حکومت سندھ نے کاروبار کو مزید آسان بنانےکےلیے شاپ رجسٹریشن فیس ختم کرنےکافیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سیدممتازعلی شاہ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سندھ حکومت نے کاروباری سرگرمیاں تیز کرنے کے ساتھ ساتھ تاجروں اور کاروباری حضرات کو نئی آسانیاں دینے کے لیے اہم فیصلے کیے۔
اجلاس میں شاپ کی رجسٹریشن فیس ختم کرنے کے ساتھ ساتھ 31 جنوری تک پروفیشنل اور پراپرٹی ٹیکس کوآن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
[bs-quote quote=”کراچی میں ترقیاتی کاموں پر3 سال میں 300 ارب خرچ کیے جائیں گے” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]
اجلاس میں طے پایا کہ ایس بی سی اے6ماہ میں تمام کٹیگریزکوون ونڈوآپریشن میں شامل کرلےگا جب کہ کراچی میں ترقیاتی کاموں پر3 سال میں 300 ارب خرچ کیےجائیں گے۔
اسی طرح 3 ہزارسے زائدکوآپریٹو سوسائٹیوں کےریکارڈکی کمپیوٹرائزیشن پر4 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔